لاہور میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ، پانچ ارب 52کروڑ روپے لاگت آئے گی 

  لاہور میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ، پانچ ارب 52کروڑ روپے لاگت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت کا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لئے بڑا اقدام، لاہور کے گرین لائن میٹرو ٹریک پر ڈیزل اور پٹرول پر چلنے والی بسوں کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ میٹرو بس ٹریک پرالیکٹرک بسیں چلانے کیلئے 5ا رب52کروڑ 50 لاکھ لاگت آئیگی، لاہور کے گرین لائن میٹروبس روٹ پرالیکٹرک بسیں چلا نیکی ورکنگ کاآغازکردیاگیا۔میٹرو بس روٹ پر مجموعی طور پر 65 الیکٹرک بسوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک میٹروبسوں کے منصوبے کو آئندہ مالی سال میں شامل کرنیکی ہدایت کر دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق آئندہ سال لاہورمیں میٹرو بس روٹ پرالیکٹرک میٹروبسوں کو آپریشنل کر دیا جائیگا،الیکٹرک بسیں 7 سے 12 سال تک آپریشنل رہیں گی۔