لاکھوں روپے کامال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کرنے کی تقریب

لاکھوں روپے کامال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کرنے کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ گلشن راوی ، باغبانپورہ، ستوکتلہ ، جوہر ٹاؤن، اسلام پورہ، چوہنگ، لٹن روڈ، ٹاؤن شپ، مصطفی آباداور ہربنس پورہ میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوں نعمان ، محمد عرفان، آصف جاوید، حیدر حیات، فیصل منیر، محمدعمران، محمد یاسین، مشتاق احمد، محمد شاہد ، محمد جہانگیر، محمد عارف اور محمد اکرم میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل وارثان کے سپرد کیے ۔

مزید :

علاقائی -