ذاکرنائیک کے والد انتقال کرگئے ، معروف مذہبی سکالر نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کرسکے کیونکہ ۔ ۔۔

ذاکرنائیک کے والد انتقال کرگئے ، معروف مذہبی سکالر نماز جنازہ میں بھی شرکت ...
ذاکرنائیک کے والد انتقال کرگئے ، معروف مذہبی سکالر نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کرسکے کیونکہ ۔ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے والدڈاکٹرعبدالکریم نائیک انتقال کرگئے ہیں ، ان کی عمر 87برس تھی ، وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے گھر میں عبدالکریم نائیک کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ذاکر نائیک اپنے والد کی نمازجنازہ میں شرکت نہیں کرسکے ، ان کے بھائی محمد اور خاندان کے دیگر لوگوں نے عبدالکریم نائیک کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔
مہاراشٹر ا کے ساحلی علاقے رتنا گیری میں پیدا ہونیوالے عبدالکریم نائیک بمبئی سائیکیٹرک سوسائٹی کے صدر بھی رہے ، وہ تعلیمی میدان میں بھی سرگرم تھے ۔