سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان بی این پی سے فارغ

سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان بی این پی سے فارغ
سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان بی این پی سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا  آئینی بل کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹرز قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کااعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا  کیونکہ دونوں نے پارٹی حکمت عملی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نام نہاد آئینی بل کے حق میں ووٹ دیا۔

انھوں  نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو سہولت فراہم کی جبکہ بلوچستان کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ انھوں نے سردار عطا اللہ خان مینگل کے نظریے سے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنے ووٹ بیچے۔ ان کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ آج جسے کوئی تعلق نہیں،پارٹی ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی ۔