معیشت کے گن گانے والے واشنگٹن میں وزیر خزانہ سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیں : زرتاج گل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف قومی اسمبلی زررتاج گل نے کہا ہےکہ وزیراعظم بتائیں پی ٹی وی پر آکر کہ چھبیسویں آئینی ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ ہے یہ سامنے کیوں نہیں آتے۔ معیشت کے گن گائے جارہے ہیں جبکہ وزیر خزانہ کی ویڈیو ہے جس میں وہ واشنگٹن میں بیٹھے ہیں اور وہیں کے رپورٹر ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو شرم نہیں آتی ایسا سوٹ پہن کر اور بہترین ہوٹل میں سٹے کرتے ہیں اور آپ پیسے لینے بھکاری بن کر آجاتے ہیں۔
انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے کی ،پروگرام میں رہنما (ن )لیگ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی ۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اب تک مجھ پر 51 ایف آئی آر ہوگئی ہیں۔ اس میں ایک یہ بھی ہے کہ میں نے گائے چوری کی اور اسے گاڑی کی ڈگی میں لے کر گئی۔ ان سب کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔