روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان روسی فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں اور دوطرفہ بحری مشقوں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔