پاکستان کو آئندہ سال اے ٹی پی چیلنجز کپ کی میزبانی ملنے کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کاکہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے برس کے اوائل میں اے ٹی پی چیلنجرکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔اعصام الحق اور رشید ملک نے اے ٹی پی کے نمائندے کا لاہور آنے کو پاکستان ٹینس کیلئے خوش آئند قرار دیا نمائندے کورٹس کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔جس کی روشنی میں آئی ٹی ایف اگلے برس پاکستان کو اے ٹی پی چیلنجر کپ کی میزبانی الاٹ کرسکتی ہے۔ دوسری جانب ٹینس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔