5 سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی بداخلاقی، ملزمان نے ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈال دی

5 سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی بداخلاقی، ملزمان نے ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈال دی
5 سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی بداخلاقی، ملزمان نے ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر ڈال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں 5 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 19 ستمبر کو پیش آیا لیکن لڑکے سے اجتماعی بداخلاقی کی تصدیق کے بعد یہ خبر میڈیا میں آئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 5 سالہ بچے کو دو لوگوں کی جانب سے اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا جو ہسپتال میں زیر علاج تھا، جب 26 ستمبر کو اس کی حالت مزید بگڑی تو بچے سے جسم پرموجود زخموں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس نے واقعے کی تفصیل بتائی۔
پولیس کے مطابق بچے کے اہلخانہ نے بتایا کہ جنید اور عرش نامی افراد نے اس کے ساتھ بداخلاقی کی، بچے کو گھر سے لیا اور قریب موجود ایک فارم میں بداخلاقی کا نشانہ بنایا جہاں مزید دو ملزمان رضوان اور الفیض بھی موجود تھے جنہوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر جاری کی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے اہلخانہ کے کچھ افراد جب ملزمان کی شکایت کرنے ان کے گھر پہنچے تو ملزمان نے ان لوگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور وہاں سے نہ جانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔