اکشےکمار  کی فلم" سپیشل 26" کی طرز پر واردات کی کوشش، لیکن بہروپیے کس طرح پکڑے گئے؟

اکشےکمار  کی فلم" سپیشل 26" کی طرز پر واردات کی کوشش، لیکن بہروپیے کس طرح پکڑے ...
اکشےکمار  کی فلم
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کی فلم ’سپیشل 26‘ کی طرح واردات کی کوشش سامنے آئی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ماتھورا میں بزنس مین کے گھر اکشے کمار کی فلم ’سپیشل 26‘ طرز کا چھاپہ پڑا اورآنے والے افراد نے خود کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا اہلکار بتایا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 4 افراد کا گینگ تھا جن میں سے 3 خود کو ای ڈی اہلکار اور چوتھا پولیس اہلکار بتا رہا تھا اور ان کے پاس جعلی سرچ وارنٹ بھی تھا جبکہ گینگ میں خاتون بھی شامل تھی۔

ر

جعلی اہلکار صبح 6 بجے تاجر کے گھر گھسے اور گھر کی تلاشی کا کہتے رہے تاہم بزنس مین نے چاروں کی باڈی لینگویج سے خطرہ بھانپ لیا اور پڑوسیوں کو بلا لیا۔ اس دوران عوام جمع ہوتی رہی اور جعلی اہلکار بے نقاب ہونے کے ڈر سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس بھی موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مارنے والے اہلکار جعلی تھے اور ان کے پاس وارنٹ بھی جعلی تھا لہٰذا تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں کچھ لوگوں کو گھر میں داخل ہوتے اور بزنس مین سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ 2013 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’سپیشل 26‘ میں گینگ مختلف محکموں کے فرضی آئی ڈی کارڈز بنا کر تاجروں، بزنس مین اور سیاستدانوں کے گھر چھاپے مارتا اور سامان لوٹ لیتا ہے۔

فلم میں انوپم کھیر، منوج باجپائی، جمی شیرگل اور دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔