ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 افراد جاں بحق
سورس: x/@KP_Police1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان درابن چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کے حملے میں1 پولیس اہلکار اور 1 مزدورجاں بحق ہوگیا جبکہ 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان درابن چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ حملے میں پولیس اہلکار اور 1 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق ہونے والوں کی شناخت پولیس اہلکارعصمت اللہ  اورمزدورعبداللہ کدے نام سے ہوئی۔

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔