سینئر صحافی اور مصنف شاہد نذیر چودھری کے والد چودھری نذیر احمد سیالکوٹ میں انتقال کرگئے
سیالکوٹ، دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن+ طاہر منیر طاہر )سینئر صحافی ، مصنف اور اردو پوائنٹ کے ملٹی میڈیا ہیڈ شاہد نذیر چودھری کے والد محترم چودھری نذیر احمد اگوکی سیالکوٹ میں انتقال فرما گئے-
مرحوم اپنے علاقہ میں جانی پہچانی شخصیت اور تحریک پاکستان کے پہلے مجاہد( بچہ قیدی) تھے جنہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا اور انگریز سرکار کے حکم پرجیل میں تشدد کیا گیا- پاکستان کے حصول کے لیے ان کی خدمات مثالی ہیں-
چودھری نذیر احمد کے انتقال پر ان کے عزیز و اقا رب، دوستوں ، صحافی برادری اور پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کے صدر طاہر منیر طاہر نے شاہد نذیر چودھری سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحو م چودھری نذیر احمد کے لیے دعائے مغفرت و بخشش اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے-