دنیا نیوز سے منسلک صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کو ڈاکوﺅں نے قتل کر دیا

دنیا نیوز سے منسلک صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کو ڈاکوﺅں نے قتل کر ...
دنیا نیوز سے منسلک صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کو ڈاکوﺅں نے قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے منسلک صحافی جنید سلیم کے بھائی کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے دوران قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم سے کورنگی بھٹائی کالونی میں موبائل چھیننے کی واردات کی گئی اور اس دوران ہارون سلیم کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ہارون سلیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ہارون سلیم کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انہوں نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں ۔ 

مزید :

کراچی -