آج تک انسانوں کی لاشوں کو دفنایا یا جلایا جاتا تھا لیکن اب برطانوی حکومت نے مردوں کو پگھلانا شروع کر دیا، پگھلا کر پھر کیا کیا جاتا ہے؟ کوئی مسلمان تو سوچ بھی نہیں سکتا

آج تک انسانوں کی لاشوں کو دفنایا یا جلایا جاتا تھا لیکن اب برطانوی حکومت نے ...
آج تک انسانوں کی لاشوں کو دفنایا یا جلایا جاتا تھا لیکن اب برطانوی حکومت نے مردوں کو پگھلانا شروع کر دیا، پگھلا کر پھر کیا کیا جاتا ہے؟ کوئی مسلمان تو سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)دنیا سے رخصت ہونے والوں کو زمین میں دفن کرنے کا طریقہ تو دنیا بھر میں رائج ہے لیکن مغربی ممالک میںمرنے والوں کوجلا کر ان کی راکھ محفوظ کرنے کی روایت بھی پائی جاتی ہے۔ اب اس ضمن میں ایک اور طریقہ متعارف کروایا جانے والا ہے اور یہ طریقہ ایسا افسوسناک ہے کہ جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ 

میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی ایک کمپنی پہلی بار مرنے والوں کی لاشوں کو پگھلا کر گٹر میں بہانے کا طریقہ متعارف کروانے والی ہے ۔ ’واٹر کریمیشن‘ نامی اس ٹیکنالوجی میں لاش کو سٹیل کے ایک چیمبر میں ڈال کر الکلائن محلول میں 152ڈگری سیلسئیس تک گرم کیا جائے گا۔ اس طرح ہڈیوں کے سوا باقی تمام جسم مائع میں تحلیل ہو جائے گا جسے بعدازاں گٹر میں بہا دیا جائے گا۔


اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی ’راﺅلی ریگیف کریما ٹوریم‘ کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے امریکا میں کامیاب تجربات کیے جا چکے ہیں اور امید ہے کہ برطانیہ میں بھی یہ بہت مقبول ہو گی ۔ کمپنی اس مقصد کیلئے ’ریسوکریمیٹر‘ نامی مشینیں درآمد کرنے کی تیار کر رہی ہے۔ یہ مشین لاش کا تمام گوشت تحلیل کر کے اسے مائع حالت میں تبدیل کر دے گی جبکہ ہڈیوں کو علیحدہ کر کے ان کا پاﺅڈر بنا دے گی ۔ یہ پاﺅڈر ایک پڑیا میں بند کر کے مرنے والے کے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ وہ اسے یادگار کے طور پر محفوظ رکھ سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -