یوایم ٹی،پی یو اور سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمائش 2مارچ سے شروع ہوگی


لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی)،پنجاب یونیورسٹی اورپاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچویں انوویشن نمائش پنجاب یونیورسٹی میں 2تا3مارچ کومنعقدہوگی جس میں 100سے زائد کمپنیاں،جامعات اورصنعتیں شرکت کرکے اپنی تیارکردہ مصنوعات،ٹیکنالوجی اورپراڈکٹ کونمائش کے لیے پیش کریں گی۔علاوہ ازیں نمائش میں سائنس کوئز اورماڈل میکنگ کے مقابلہ جات بھی ہونگے۔یہ خبر یوایم ٹی کے ڈائریکٹرجنرل عابدایچ کے شیروانی نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔انہوں نے کہا کہ نمائش سے پورے ملک کی یونیورسٹیزمیں مثبت پیغام جائے گا اورسائنس وٹیکنالوجی کے کلچرکوفروغ ملے گا،ذہین وفطین دماغ ابھرکرسامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ نمائش کے ساتھ ساتھ کانفرنس بھی ہوگی جس میں یوایم ٹی کے ریکٹرڈاکٹرحسن صہیب مراد،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمجاہد کامران،پاکستان سائنس فائنڈیشن کے سی ای او محمد اشرف ،پاکستان سائنس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرانوارالحسن گیلانی اپنے خیالات کااظہارکریں گے۔

واضح رہے کہ اس نمائش میں پانچ سوسے زائد تحقیقات ،سانئس دان ،طلبہ اور صنعتکاربڑی تعدادمیں شر کت کرینگے۔جبکہ تحقیقاتی نمائش کی ایوارڈتقریب2-3مارچ شام کویوایم ٹی میں منعقدہوگی جس میں مختلف جامعات نسٹ،مہران یونیورسٹی،یوایم ٹی،جی سی یو،یوای ٹی،پنجاب یونیورسٹی اور ملک بھر کے دیگر اداروں کی طرف سے صنعتکاروں کے لیے قابل عمل ٹیکنالوجی اور بزنس پلان بھی پیش کیے جائیں گے۔ نمائش کے ساتھ مختلف ورکشاپس کاانعقادبھی کیاجائے گاجن میں سائنس وٹیکنالوجی پربحث ہوگی اورمقابلہ جات پیش کیے جائیں گے۔