ایم اے، ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2 اگست اور بی کام ، ایم کام امتحانات 4 اگست سے شروع

چکدرہ(نمایندہ پاکستان) ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایم اے، ایم ایس سی سالانا امتحانات 2 اگست اور بی کام ، ایم کام امتحانات 4 اگست سے شروع ہونگے۔ کنٹرولر شعبہ امتحانات کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے زیر انتظام ایم اے، ایم ایس سی سالانا امتحانات 2 اگست اور بی کام، ایم کام کے سالانا امتحانات 4 اگست سے شروع ہونگے۔ تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپ ان کے متعلقہ ایڈریسز پر روانہ کر دئیے گئے ہیں اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ نہ ملا ہو تو یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے دفتری اوقات کار میں اپنے رولنمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی ویب سائٹ www.uom.edu.pk سے اپنا نام اور والد کا نام دے کر رولنمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ دوران امتحان اصل شناختی کارڈ لانا ضروری ہے۔