’یکم جنوری سے کسی بھی اس غیر ملکی کو سعودی عرب میں نوکری نہیں ملے گی جو۔۔۔‘ سعودی حکومت نے اب تک کا سب سے خوفناک اعلان کردیا، غیر ملکی ورکروں کے پیروں تلے زمین نکال دی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں انجینئرنگ کا شعبہ غیر ملکیوں کیلئے روزگار کا بڑا ذریعہ ہے لیکن اب اس شعبے میں بھی غیر ملکیوں کا داخلہ پہلے کی نسبت بہت مشکل ہو گیا ہے کیونکہ آئندہ صرف تجربہ کار انجینئروں کو ہی قبول کیا جائے گا۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعوی کونسل آف انجینئرزنے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے صرف وہی انجینئر سعودی عرب میں ملازمت حاصل کرسکیں گے جن کے پاس کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھی حکم جاری کردیا گیا ہے کہ غیرملکی انجینئروں کی قابلیت جانچنے کیلئے ایک پروفیشنل ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ انٹرویو بھی ہوگا۔
اس سے پہلے سعودی کونسل آف انجینئرز کی جانب سے تجربے کی شرط تین سال کی تھی جس کی بنیاد پر پروفیشنل ٹیسٹ اور انٹریو لیا جاسکتا تھا۔ مطلوبہ تجربے کو ثابت کرنے کیلئے جعلی دستاویزات جمع کروانے والے انجینئروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔
خانہ کعبہ کے فرش پر پھیلے خون کی تصویر نے انٹر نیٹ پر تہلکہ برپا کردیا لیکن اس کی حقیقت کیا ہے؟سعودی سپیشل فورسز میدان میں آگئی ،کھل کر اصلیت بتادی
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سعودی انجینئروں کو ملازمتوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ سعودی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان انجینئر اپنے مطلوبہ شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کے مواقع حاصل کر سکیں۔