”مجھ پر نجم سیٹھی نے الزام لگایا تھا کہ تم عمران خان کی لابی کے آدمی ہو“

”مجھ پر نجم سیٹھی نے الزام لگایا تھا کہ تم عمران خان کی لابی کے آدمی ہو“
”مجھ پر نجم سیٹھی نے الزام لگایا تھا کہ تم عمران خان کی لابی کے آدمی ہو“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے عمران خان کی لابی کا آدمی ہونے کا الزام لگا کرکام نہیں کرنے دیا اور ان کی وجہ سے میں انگلینڈ واپس چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عطاءالرحمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین عطاءالرحمان نے مجھے بہت مایوس کیا جو مجھے اپنے دفتر بلا کر کئی گھنٹے بٹھا کر کہتے تھے کہ آپ کا کام کر دیتے ہیں لیکن پھر میری فائل روک دیتے تھے، میں اسی وجہ سے مایوس ہو کر انگلینڈ واپس چلا گیا حالانکہ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کا خواہشمند تھا۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کہتے تھے کہ یہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہے، اسے ایسے ہی چکر لگانے دو، میں نے کبھی فکسنگ نہیں کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی مجھے کلیئر کیا اور کئی بار میں پی سی بی کیساتھ کام بھی کر چکا ہوں۔ عطاءالرحمان نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں اور میں نے جونیئر لیول پر ہی ان کی صلاحیت کا اندازہ لگا لیا تھا۔

دوسری جانب نجم سیٹھی نے عطاءالرحمان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو انہیں جانتا بھی نہیں تھا، دفتر کی پارکنگ میں 2بار ملاقات ہوئی جہاں یہ میرے انتظار میں کھڑے رہتے اور ملازمت مانگتے تھے، مگر میرٹ پر ان کیلئے کوئی جاب نہیں تھی اس لئے نہیں دی، مجھے تو پتہ بھی نہیں کہ یہ عمران خان کے دوست ہیں۔

مزید :

کھیل -