کیا آپ دبئی کے شاہی خاندان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس سے بہتر موقع پھر نہیں ملے گا

کیا آپ دبئی کے شاہی خاندان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس سے بہتر ...
کیا آپ دبئی کے شاہی خاندان کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس سے بہتر موقع پھر نہیں ملے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اچھی نوکریوں کے حوالے سے مشہور ہے اور غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بھی، لیکن شاید ہی کبھی ایسی پیشکش سامنے آئی ہو کہ دبئی کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی کو اپنے ہمراہ کام کرنے کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شہزادی شیخہ لطیفہ بنت مکتوم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی ملازمت کا اشتہار پوسٹ کیا ہے۔ وہ دبئی میں اپنے عصری آرٹ کے ادارے ”تشکیل سٹوڈیو“ کے لئے نائب ڈائریکٹر بھرتی کرنا چاہتی ہیں۔

’اس ’شہزادے‘ نے مجھ سے کہا تھا کہ 5 لاکھ ریال دو گے تو ابھی تمہیں۔۔۔‘ شہری کو ’سعودی شہزادے‘کی ایسی پیشکش کہ عدالت نے پکڑ کر جیل میں ڈلوادیا
اس اہم ملازمت کے لئے منتخب ہونے والے شخص کو ادارے کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آرٹ اور ڈیزائن، تخلیقی تجربات اور بین الثقافتی ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا۔ درخواست دینے کے لئے آخری تاریخ 15 اپریل ہے۔ درخواست گزار کے لئے لازمی ہے کہ پانچ سال کا مینجمنٹ تجربہ رکھتا ہو۔ درخواست دینے کے لئے ادارے کی ویب سائٹ www.tashkeel.org وزٹ کی جا سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -