’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ ‘ دبئی کے پولیس افسر نے نوجوان لڑکی سے یہ مطالبہ کیا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ پولیس افسر نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، لینے کے دینے پڑ گئے

’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ ‘ دبئی کے پولیس افسر نے نوجوان لڑکی سے یہ مطالبہ ...
’اپنا شناختی کارڈ دکھاﺅ ‘ دبئی کے پولیس افسر نے نوجوان لڑکی سے یہ مطالبہ کیا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ پولیس افسر نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، لینے کے دینے پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی کی ایک عدالت کی جانب سے افریقن خاتون کو پولیس افسر کو دانتوں سے کاٹنے پر مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون غیر قانونی طور پر دبئی میں مقیم ہے جس نے شناختی کارڈ مانگنے والے پولیس افسر پر حملہ کردیا اور اسے کاٹ کھایا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ اس نے پولیس افسران کی جانب سے شناختی دستاویزات طلب کرنے پر مزاحمت کی اور ایک پولیس افسر کو کاٹ کھایا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس پر پولیس افسران کی شناخت واضح نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہوگئی اور اس نے سوچا کہ یہ اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس نے ان پر حملہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی ہلکخان بابا نے لاکھوں روپے لگا کر جعلی ویڈیو کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنایا
متاثرہ پولیس افسر نے عدالت کو بایا کہ صبح 10 بجے کے قریب وہ اور اس کے ہمراہ ایک خاتون سمیت تین پولیس افسران نائف کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے مشکوک حرکات کی وجہ سے مذکورہ خاتون کو روکا اور شناختی دستاویزات طلب کیں جس پر خاتون نے مجھ پر حملہ کردیا اور داہنے ہاتھ کو کاٹ لیا۔
عدالت کی جانب سے یوگینڈن خاتون پر پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے، عدالت کیس کا فیصلہ 30 جنوری 2018 کو سنائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -