ایمریٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کی دوران پرواز انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

ایمریٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کی دوران پرواز انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو بھی ...
ایمریٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کی دوران پرواز انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس ایئرلائنز دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن گزشتہ اس کی ایک ایئرہوسٹس کی دوران پروازایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ آئندہ لوگ اس فضائی کمپنی کے ساتھ سفر کرنے سے گھبرائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز کے دوران ایک ایئرہوسٹس مسافروں کی چھوڑی ہوئی شیمپین دوبارہ بوتل میں ڈال رہی ہوتی ہے تاکہ وہ محفوظ کی جا سکے اور دوبارہ مسافروں کو پلائی جا سکے۔“

’مجھے ایمریٹس ائیرلائن نے صرف اس لئے نوکری سے نکال دیا کیونکہ میری۔۔۔‘ نوجوان ائیرہوسٹس نے نوکری سے نکالے جانے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ کو بے حد افسوس بھی ہوگا اور حیرت بھی
یووجنی کیوموف نامی روسی مسافر نے ایئرہوسٹس کو یہ شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور انٹرنیٹ پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ شیئر کر چکے ہیں۔ کیوموف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ”میں ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز اے 380میں دبئی جا رہا تھا۔ راستے میں میں نے ویڈیو بنانی شروع کر دی اور اتفاقی طور پر ایئرہوسٹس کی یہ حرکت بھی کیمرے نے محفوظ کر لی۔“ کیوموف نے ایمریٹس سے سوال بھی کیا ہے کہ ”کیا آپ کی پروازوں پر یہ حرکت کرنا معمول کاحصہ ہے؟“ اس معاملے پر ایمریٹس ایئرلائنز کی طرف سے بھی بیان سامنے آگیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ”ویڈیو میں ایئرہوسٹس کو جو کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ ہمارے کوالٹی سٹینڈرڈز کے خلاف ہے۔ ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔“

مزید :

عرب دنیا -