لوئر کرم کے بعد اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے کا سلسلہ شروع

لوئر کرم کے بعد اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے کا سلسلہ شروع
لوئر کرم کے بعد اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں امن ومان کے قیام کے لئے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جرگے کے فیصلے کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جا رہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرا دیے گئے ہیں جبکہ لوئر کرم میں اب تک 28 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ 
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہے جہاں اب تک 30 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ کرم میں امن کے لئے جرگے کے بعد اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔
دوسری جانب کرم میں کھانے پینے کی اشیاءسمیت دیگر سامان کی ترسیل کے لئے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔