سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج، آر پی او کے حکم پر کانسٹیبل محمد دین کو گرفتار کرلیا گیا

سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج، آر پی او کے حکم پر کانسٹیبل محمد ...
سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج، آر پی او کے حکم پر کانسٹیبل محمد دین کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو مناظرہ کرنے کا چیلنج اور تنخواہ نہ ملنے کی دہائیاں دینے والے پولیس کانسٹیبل محمد دین کو پہلے تو اپنے ہی ساتھیوں کی طرف سے جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب اسے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کچھ روز پہلے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد دین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ روتا ہوا اپنی تنخواہ نہ ملنے کا دکھڑا سنا رہا ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد دین نے ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس میں وہ وزیر اعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج کرتا نظر آتا ہے۔

’جب میں جہاز پر مسافر بن کر سفر کروں تو ہمیشہ یہ چیز دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ۔۔۔‘ ماہر پائلٹ نے انتہائی حیران کن راز سے پردہ اُٹھادیا
سوشل میڈیا پر مناظرے کے چیلنج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے کے ڈی ایس پی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد دین کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے شدید زخمی کردیا۔ اس تشدد کے نتیجے میں محمد دین کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔
وکٹوریہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے کا آر پی او بہاولپور ادریس احمد نے نوٹس لے لیا ۔ آر پی او کی جانب سے نوٹس لیے جانے کا مقصد تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ کانسٹیبل کو تنخواہ جاری کی جاتی لیکن ان کے حکم پر محمد دین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید :

بہاول پور -