وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے

وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے
وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5دہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک ) وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی کیلاش میں استوئی کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 5دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز افغانستان سے ہونے والے دہشتگردوں نے چترال کی چراگاہوں پر حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ 300 بھیڑ بکریاں بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ علاوہ ازیں دہشتگردوں نے دوبارہ ہفتہ کو بھی حملہ کیا تھا اور 700 بھیڑ بکریاں ٹرکوں میں لاد کر لے گئے تھے۔