گرین شرٹس پرعزم ہیں ، قابوکرناآسان نہیں ہوگا: ڈیل سٹین

گرین شرٹس پرعزم ہیں ، قابوکرناآسان نہیں ہوگا: ڈیل سٹین
گرین شرٹس پرعزم ہیں ، قابوکرناآسان نہیں ہوگا: ڈیل سٹین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈن پارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم مسلسل دومیچ جیت چکی ہے اور جس صورتحال سے دوچار ہے ، اپنے اگلے دونوں میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہوگی ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی کپ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنیوالے ڈیل سٹین کاکہناتھاکہ بری بولنگ نہیں کی ہے لیکن زمبابوے کے خلاف تیز رفتاری سے بولنگ کی کوشش کی تاہم اس کے بعد ان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آتی گئی۔وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہوں لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ اے بی ڈی ویلیئرز نیٹ پریکٹس میں بھی اپنے ±گر اور راز نہیں بتاتے لیکن امید ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ اور اس کے بعد بھی ان کی طرف سے شاندار بیٹنگ دیکھنے میں آئے گی، پاکستانی ٹیم اچھی اور پرعزم ہے اور جنوبی افریقہ کیلئے گرین شرٹس کو قابوکرناآسان نہیں ہوگا۔
ورلڈ کپ 2015 ءمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ہفتے کی صبح چھ بجے آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ بارش کا بھی امکان ہے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -