بیگم سے چھپ کر آدمی کی دوسری شادی لیکن ایک غلطی ایسی کر بیٹھا کہ فوراً ہی رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اس بے وقوفی پر ہنسی نہ رکے گی

بیگم سے چھپ کر آدمی کی دوسری شادی لیکن ایک غلطی ایسی کر بیٹھا کہ فوراً ہی رنگے ...
بیگم سے چھپ کر آدمی کی دوسری شادی لیکن ایک غلطی ایسی کر بیٹھا کہ فوراً ہی رنگے ہاتھوں پکڑاگیا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اس بے وقوفی پر ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کر لی لیکن دو ہفتے بعد ہی ایک ایسی مضحکہ خیز غلطی کر بیٹھا کہ پہلی بیوی نے پکڑ لیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 45سالہ مائیکل ہارڈی نے دو سال قبل 48سالہ کیرولین لیسی سے شادی کی تھی لیکن دو ہفتے قبل اس نے جواینا وائٹ نامی خاتون سے بھی خفیہ شادی کر لی لیکن اس نے غلطی یہ کی کہ جب بھی اپنی اس خفیہ بیوی کے گھر جاتا اپنی گاڑی کی سیٹلائٹ نیوی گیشن سے رہنمائی لیتا تھا۔

اس پاکستانی لڑکی نے اپنی طلاق کی خوشی میں ایسا کام کرڈالا کہ خبر سامنے آنے پر ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا
رپورٹ کے مطابق متعدد بار اس ایک ہی ایڈریس پر جانے کے باعث وہ ایڈریس سکرین پر بکثرت نمودار ہونے لگا جس پر کیرولین کو شک گزرا۔ اس نے تحقیق کی تو مائیکل کی چوری پکڑی گئی جس پر کیرولین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ اب مائیکل کو والورہیمپٹن کراﺅن کورٹ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ عدالت میں کیرولین نے بتایا کہ ”دو ہفتے قبل مائیکل ایک رات گھر نہ آیا، اس کا فون بھی بند تھا، بالآخر رات گئے اس نے فون کیا اور بتایا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا حالانکہ اس روز اس نے خفیہ شادی کی تھی۔“

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -