محبت میں دھوکہ دینے والے افراد میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

محبت میں دھوکہ دینے والے افراد میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں
محبت میں دھوکہ دینے والے افراد میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوزڈیسک) محبت میں دھوکہ دینے والے افراد میں دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ جدید ترین تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ محبت میں خواتین کو دھوکہ دینے یا ان کے ساتھ فلرٹ کرنے والے مردوں میں دل کے دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ طویل عرصہ تک قائم رہنے والے جنسی تعلقات مجموعی طور پر صحت پر بہتر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ محققین نے تحقیق کے دوران اس کی بہت سی وجوہات پر روشنی ڈالی۔
ضرورت سے زیادہ کھانا: ماہرین کے مطابق نئے تعلقات قائم کرتے وقت اکثر ضرورت سے زیادہ کھانے پڑتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کے دورے کی شرح بڑھ جاتی ہے۔
پشیمانی: اس سے قطع نظر آپ کے تعلقات کیسے ہیں لیکن انہیں منقطع کرتے وقت پشیمانی اور شرمندگی کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے یہ وجہ بھی دل کے دورے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔
شادی: تحقیق کے مطابق شادی کی صورت میں مرد اور عورت دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ وسائل اور تحفظ کے لحاظ سے شادی دونوں فریقین کیلئے بہتر ہے۔
محققین کے مطابق مطالعہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بے وفائی کی شرح مختلف ہوتی ہے۔ شادی شدہ مرد 15 سے 25 جبکہ غیر شادی شدہ مرد 30 فیصد سے 50 فیصد تک ناجائز جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں اس کے علاوہ شادی شدہ افراد کے گمراہ ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
تحقیق کاروں کے مطابق مردوں کی گمراہی کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں شادی شدہ زندگی میں بوریت، ازدواجی اور جنسی تعلقات اور عدم اطمینان، جنسی قوت میں کمی، ازدواجی زندگی میں تنازعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنسی ضروریات کا پورا نہ ہونا بھی مردوں کی گمراہی کی بڑی وجہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -