ٹی سی ایل کا آرسنل کلب کے میچ کے موقع پردنیا کا سب سے بڑا ایل ای ڈی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

ٹی سی ایل کا آرسنل کلب کے میچ کے موقع پردنیا کا سب سے بڑا ایل ای ڈی پاکستان میں ...
ٹی سی ایل کا آرسنل کلب کے میچ کے موقع پردنیا کا سب سے بڑا ایل ای ڈی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے فخر کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے 115انچ کے X955 Max کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کوپاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیاہے۔ٹی سی ایل کی جانب سے آرسنل اور مانچسٹر سٹی کے مابین میچ میں ایک خصوصی میڈیا میٹ اپ اور واچ پارٹی کا انعقاد کیاگیا۔اس ایونٹ کا انعقاد ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹور گلبرگ لاہور میں کیاگیا،جس میں میڈیا ایگزیکٹیوز، معززکسٹمرز، آرسنل فٹ بال کلب کے پرجوش شائقین ا ور نامور KOLs  جیسے کہ شاہویر جعفری اور بلال منیر نے شرکت کی۔

ایونٹ میں شریک مہمانوں نے اس میچ کو دنیا کے سب سے بڑے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی پر دیکھا،اور میچ کے سنسنی خیز لمحات کوجدیدترین اور بڑی اسکرین پر دیکھنے کا لطف اٹھایا۔115انچ کے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کا لانچ ٹی سی ایل کی ڈسپلے ٹیکنالوجی میں جدت اورشاندار تصویری کوالٹی کو ظاہرکرتاہے۔یہ ایونٹ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور شائقین کے جدیدسکرین پرمیچز دیکھنے کے تجربے کو شاندار بنانے کے لیے ٹی سی ایل کی کاوشوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ٹی سی ایل مشرق وسطیٰ و افریقہ ماجد خان نیازی نے کہا کہ ''ہم آرسنل اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ کے موقع پردنیا کے سب سے بڑے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کوپاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے پربے حد خوش ہیں۔اور یہ ایونٹ پاکستان میں صارفین تک جدید مصنوعات پہنچانے اور شائقین کے میچز دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے''۔

ٹی سی ایل کا115انچ  X955 Max کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی جدید ترین کوانٹم ڈاٹ ٹیکنالوجی کی وجہ سے شاندار تصویری کوالٹی فراہم کرتاہے۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحدایل ای ڈی ٹی وی اور انڈسٹری میں ایک گیم چینجر ہے۔اور یہ صارفین کوبہترین گھریلو سینما کا تجربہ فراہم کرتاہے۔یہ ایل ای ڈی ٹی وی پاکستان بھرمیں خریداری کے لئے ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور الیکٹرونکس مارکیٹس میں دستیاب ہے۔