3بہنوں کا اکلوتا بھائی جعلی پولیس مقابلے میں مارنے والے اہلکار گرفتار
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جعلی مقابلے میں نوجوان کی جان لینے والے ایلیٹ فورس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار اہلکاروں میں نوید ، ارشداورطارق شامل ہیں۔
جعلی پولیس مقابلے کے پہلے سے درج مقدمے کی دفعات میں ترمیم کی گئی،پولیس مقابلے کی ایف آئی آر کو کراس ورشن کر کے قتل کی دفعات میں تبدیل کر دیا گیا،مقدمے میں جعلی مقابلے کے دعویدار ایلیٹ فورس کے تینوں اہلکار نامزد کیےگئے۔
خیال رہے کہ مقتول غلام دستگیر نامی نوجوان اور اس کے دوست کواہلکاروں نے گولیاں مار کر زخمی کیا تھا،تھانہ صدر جڑانوالہ میں دونوں نوجوانوں کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا،واقعہ 17ستمبر کو پیش آیا ،غلام دستگیر ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو آج زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
غلام دستگیر یتیم اور3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ اس کا دوست ہسپتال میں زیر علاج ہے۔