حاملہ عرب خاتون کا آپریشن،ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں کیا چیز بھول گیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

حاملہ عرب خاتون کا آپریشن،ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں کیا چیز بھول گیا؟جان کر ...
حاملہ عرب خاتون کا آپریشن،ڈاکٹر مریضہ کے پیٹ میں کیا چیز بھول گیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (نیوز ڈیسک) آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی غلطی سے میڈیکل آلات مریض کے پیٹ میں رہ جانے کی خبریں تو آپ نے اکثر سنی ہوں گی لیکن اردن کے ایک ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران غلطی سے اپنا موبائل فون خاتون مریضہ کے پیٹ میں چھوڑ دیا۔

مزیدپڑھیں:اس آدمی کی ناک 44 سال تک بند تھی،بلآخر اندر سے کیانکلا؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
اخبار ”گلف نیوز“ کے مطابق 36 سالہ خاتون حنان محمد عبدالکریم دارالحکومت کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن کے لئے گئی تھیں۔ ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ان کی والدہ ماجدہ عبدالحمید نے بتایا کہ بظاہر سب کچھ ٹھیک نظر آرہا تھا لیکن جب وہ گھر پہنچے تو ان کی بیٹی کو پیٹ میں شدید تکلیف کا احساس شروع ہوگیا اور ساتھ ہی پیٹ میں وائبریشن بھی محسوس ہورہی تھی۔ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال واپس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے کچھ ادویات دیں لیکن تکلیف شدید ہونے پر مریضہ کو البشیر پبلک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں کوئی چیز موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کیا اور یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ مریضہ کے پیٹ میں ایک موبائل فون موجود تھا۔
اس افسوسناک واقعہ کا تذکرہ اردن کی پارلیمنٹ میں بھی پہنچ گیا جہاں رکن پارلیمنٹ سلیم البطائنا نے ناکافی طبی سہولیات اور ناقص معیار کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی غفلت کا واقعہ سامنے آنے کے بعد حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ دوسری جانب وزارت صحت کے نمائندہ حاتم العذرائی نے خاتون کے بیانات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیق جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -