شادی کی تقریب میں مغر بی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟وہ وجہ جو آپ کو معلوم نہیں

شادی کی تقریب میں مغر بی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟وہ وجہ جو آپ ...
شادی کی تقریب میں مغر بی دلہنیں سفید رنگ کا لباس کیوں پہنتی ہیں؟وہ وجہ جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) مغربی دنیا میں شادی کے موقع پر دلہن سفید عروسی لباس پہنتی ہے اور عموماً یہ سمجھاجا جاتا ہے کہ عیسائی مذہب اور تہذیب میں دلہن کا سفید لباس پاکیزگی اور خالص پن کی علامت ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

مزیدپڑھیں:آپ میں کتنی مردانگی ہے؟تصویر اپ لوڈ کریں اور فوری جواب جانئے
لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں Wedding Dresses 1775-2014 کے نام سے ایک نمائش منعقد کی جارہی ہے جس میں عروسی لباس کے ارتقاءکی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ میوزیم کی کیوریٹر ایڈوینا ایہرمن نے ”بی بی سی“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سفید لباس کے متعلق پاکیزگی اور خالص پن کا نظریہ درست نہیں ہے بلکہ یہ دراصل دولت کی نمائش اور دکھاوے کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے مغرب میں سفید لباس پہننا ہر ایک کے بس کی بات نہ تھی کیونکہ ان دنوں کپڑوں کو دھونے کا کوئی مناسب انتظام نہ ہوتا تھا۔ ہر کوئی اپنے لباس کو دھونے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا لہٰذا رنگدار لباس پہنا جاتا تھا تاکہ میل کچیل زیادہ واضح نہ ہو۔ سفید لباس صرف انتہائی دولت مند لوگ پہنتے تھے اور اسے ایک دفعہ سے زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔ آج سے دو یا تین صدیاں قبل کے یورپ میں سفید لباس محض نمود و نمائش کے لئے استعمال ہوتا تھا اور شادی کے خاص موقع پر اسے امراءکی دلہنیں پہنتی تھیں۔ رفتہ رفتہ دلہن کے سفید لباس کی روایت عام لوگوں میں بھی مقبول ہوتی گئی اور صرف ایک بار پہننے کے لئے سفید عروسی جوڑے تیار کئے جانے لگے۔ ایڈوینا ایہرمن کے مطابق آج کے مغرب میں یہ روایت بہت ہی مقبول ہوچکی ہے اور اکثر لوگ اسے پاکیزگی اور کنوارے کے ساتھ بھی جوڑتے ہیں لیکن اصل میں اس کا تعلق دولت اور نمود و نمائش کے ساتھ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -