شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو ایک ایسی ٹیلیفون کال آگئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا، معاملہ محبت کا نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر کسی بھی لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل جائے

شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو ایک ایسی ٹیلیفون کال آگئی کہ شادی سے ہی انکار ...
شادی سے چند گھنٹے پہلے دلہن کو ایک ایسی ٹیلیفون کال آگئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا، معاملہ محبت کا نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ جان کر کسی بھی لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک فون کال کی وجہ سے ایک نوجوان لڑکی ایڈز کے مریض کی دولہن بننے سے بال بال بچ گئی۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکے والوں نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی والوں سے یہ بات چھپا رکھی تھی کہ لڑکا ایڈز کا مریض ہے۔ لڑکے والے شادی کی تیاریاں انتہائی دھوم دھام سے کر رہے تھے اور اس کے دوستوں نے علاقے میں شادی کے بینر بھی آویزاں کر رکھے تھے۔ انہی بینروں کو دیکھ کر کسی نا معلوم شخص نے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر ایس پالانی کو فون پر مطلع کیا کہ جس شخص کی شادی کے بینر شہر میں آویزاں ہیں وہ ایڈز کا مریض ہے۔
ایس پالانی نے اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ انہیں اتوار کی رات 9:30 بجے نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر محکمہ صحت اور پولیس کو مطلع کیا تو ایک سرکاری ہسپتال کے ریکارڈ سے ثابت ہو گیا کہ اگلے روز دلہا بننے والا شخص واقعی ایڈز کا مریض تھا۔ یہ خوفناک انکشاف ہونے پر ایڈز زدہ دلہے سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک گھنٹے میں متعلقہ افسران کے پاس خود پہنچ رہا ہے، مگر وہ نہ آیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا کمپوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اسی دوران لڑکی کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بالآخر ان کا فون نمبر مل گیا تو لڑکی کو حقیقت بتا دی گئی۔ جونہی لڑکی کو خوفناک بات کا پتہ چلا تو اس نے فوری طور پر شادی سے انکار کر دیا۔ لڑکی کے والدین نے بھی بیٹی کا ساتھ دیا اور سرکاری اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے عین آخری وقت پر انہیں بربادی سے بچا لیا تھا۔

مزیدپڑھیں:شادی کی تقریب میں بھارتی دلہن کی ایسی حرکت کہ دولہا شرم سے پانی پانی ہوگیا، اپنی ہی شادی میں مہمانوں سے منہ چھپانا پڑگیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -