اب آپ انٹرنیٹ پر نیلامی میں حصہ لے کر جہاز بھی خرید سکتے ہیں، آسان طریقہ جانئے

اب آپ انٹرنیٹ پر نیلامی میں حصہ لے کر جہاز بھی خرید سکتے ہیں، آسان طریقہ جانئے
اب آپ انٹرنیٹ پر نیلامی میں حصہ لے کر جہاز بھی خرید سکتے ہیں، آسان طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) کیا آپ اپنا ذاتی ہوائی جہاز نہایت مناسب قیمت میں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو جلدی کیجئے کیونکہ چین میں بوئنگ 747 جہازوں کی آن لائن نیلامی کی جا رہی ہے، جس میں کل تین جہاز فروخت کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ تینوں طیارے چینی کمپنی جیڈ کارگو انٹرنیشنل کی ملکیت ہیں لیکن گزشتہ سال ستمبر میں اس ادارے کے دیوالیہ ہوجانے کے بعد ان جہازوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد یہ طیارے شینزن سٹی کی عدالت نے اپنی تحویل میں لے لئے تھے۔ اس سے پہلے بھی انہیں فروخت کیلئے پیش کیا گیا لیکن کوئی مناسب گاہک نہ مل سکا جس کے بعد آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ ’تاﺅ باﺅ‘ پر ان کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لئے ویب سائٹ پر اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گاڑی کی کھڑکی سے نکل خر مستیاں کرتے اس آدمی کے ساتھ اگلے ہی لمحے کیا ہوگیا؟ ایسا خوفناک ترین انجام کہ دیکھ کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے
نیلامی کا آغاز 122 سے 135 ارب یوان (تقریباً 1.85 ارب سے 2.04 ارب پاکستانی روپے) سے ہوگا۔ نیلامی میں حصہ لینے کیلئے 20 اکتوبر تک ڈیپازٹ جمع کروانا لازمی ہے، جبکہ 20 نومبر تک نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -