خاتو ن جج کو کمرہ عدالت میں کرکٹ سیکھنی پڑگئی

خاتو ن جج کو کمرہ عدالت میں کرکٹ سیکھنی پڑگئی
خاتو ن جج کو کمرہ عدالت میں کرکٹ سیکھنی پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کی خاتون جج نے یہ سوال پوچھ کر سب کو حیران کردیا کہ یہ چھکا اور چوکا کیا ہوتا ہے، جس کے جواب میں وکلاءجج صاحبہ کے سامنے چھکے اور چوکے کا فرق واضح کرتے رہے۔ فاضل جج صاحبہ کی عدالت میں ایسٹ ہمپشائر کی ضلعی کونسل کے خلاف ایک کرکٹ گراﺅنڈ کی انتظامیہ اور لوہے کی ایک ورکشاپ کی طرف سے مقدمہ دائر کیاگیاتھا۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ یہ ورکشاپ 1869ءسے یہاں قائم ہے اور اگرچہ اب یہ بندپڑی ہے لیکن علاقے کے لوگوں کی اس کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے، ضلعی انتظامیہ اب اس ایک منزلہ عمارت کے اوپر مزید تعمیرات کرنا چاہ رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی تاریخی اہمیت متاثر ہوگی اور دوسرا مسئلہ یہ بیان کیا گیا کہ جب نئی تعمیر شدہ عمارت میں ملحقہ گراﺅنڈ میں کرکٹ کھیلنے والوں کے چوکے چھکے آکر گریں گے تو انتظامیہ کہے گی کہ اس کرکٹ گراﺅنڈ کو بھی بند کای جائے۔ اس پر جج نے معصومیت سے کہا کہ میں کرکٹ نہیں کھیلتی، براہ کرم مجھے بتائیں کہ چھکا اور چوکا کیا ہوتا ہے۔ اس پر وکیلوں نے وضاحت کی جس کے بعد ہی مقدکے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکا۔ انسٹھ سالہ جج صاحبہ مسز جسٹس بیورلی لینگ 2011ءسے ہائی کورٹ کی جج ہیں اور وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -