’مرنے کے بعد جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے اور پھر سے زندگی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔‘ جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ غیر مسلموں کی واقعی ہوائیاں اُڑگئیں

’مرنے کے بعد جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے اور پھر سے زندگی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔‘ ...
’مرنے کے بعد جسم میں یہ تبدیلی آتی ہے اور پھر سے زندگی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔‘ جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ غیر مسلموں کی واقعی ہوائیاں اُڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ اسلام کی صداقت سائنسی تصدیق کی مرہون منت نہیں مگرکئی باتیں جو اسلام نے آج سے پندرہ سو سال پہلے بیان کیں آج سائنس ان کی تصدیق کر چکی ہے۔ موت کے بعد زندگی اسلام کا وہ تصور ہے جس سے اکثر منکرین خدا انکار کرتے اور اس کی سائنسی دلیل مانگتے آئے ہیں۔ اب سائنس نے اس کی دلیل بھی پیش کر دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دو معتبر یونیورسٹیوں، یونیورسٹی آف واشنگٹن اور الباما سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کر دیا ہے کہ موت کے بعد بھی ایک زندگی ہے۔ انہوں نے زیبرافش اور چوہوں پر تجربات کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ موت کے بعد زندگی ممکن ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔

’16 فروری کو اس چیز کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوگا اور دنیا تباہ ہوجائے گی‘ نجومی نے انتہائی خطرناک پیشنگوئی کردی، دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے رکن پیٹر نوبل کاکہنا تھا کہ ”جب کوئی انسان یا جانور موت کے منہ میں جاتا ہے تو اس کے تمام تر خلیے نہیں مرتے۔اجسام کے مختلف قسم کے خلیوں کی زندگی کا دورانیہ اور وجود میں آنے کا وقت بھی مختلف ہوتا ہے۔یہ ممکن ہے کہ موت کے بعد بھی کچھ خلیہ زندہ رہتے ہوں اور وہ اپنے آپ کو ری پیئر (Repair)کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہوں۔ ہماری تحقیق کے مطابق بنیادی خلیوں (Stem Cells)میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔ہماری تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ موت کے کئی دن بعد تک اجسام کے جینز کی صوت بندی (Transcription)وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -