کاجول کیساتھ کبھی مسئلہ نہیں رہا ، اجے دیوگن کیساتھ مسائل تھے جسے اداکارہ ہی جانتی تھیں : کرن جوہر

کاجول کیساتھ کبھی مسئلہ نہیں رہا ، اجے دیوگن کیساتھ مسائل تھے جسے اداکارہ ہی ...
کاجول کیساتھ کبھی مسئلہ نہیں رہا ، اجے دیوگن کیساتھ مسائل تھے جسے اداکارہ ہی جانتی تھیں : کرن جوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ میرے اور کاجول کے درمیان کبھی کسی قسم کا مسئلہ نہیں رہا البتہ میرے اور اجے دیوگن کے درمیان کچھ مسائل ضرور تھے جسے صرف کاجول ہی جانتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی کتاب ”انسٹیبل بوائے “میں زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا تے ہوئے لکھا ہے کہ کاجول کے ساتھ میری دوستی فلم اے دل ہے مشکل اور اجے دیوگن کی شیوائے کی ریلیز سے پہلی ہی ختم ہو گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب انکا اداکارہ کاجول سے کوئی تعلق نہیں ۔ ”میں اپنی زندگی میں کبھی کاجول کو نہیں دیکھنا چاہتا“۔ ہم دونوں نے چند ماہ سے ایک دوسرے سے بات چیت تک نہیں کی ۔ 25سال کی دوستی کے باوجود اب ہم ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے اور” یہ بات مجھے بہت تکلیف دیتی ہے“۔
کرن جوہر کا کہنا ہے کہ درحقیقت میرے اور کاجول کے درمیان کبھی کسی قسم کا مسئلہ نہیں رہا، ہاں البتہ میرے اور اجے دیوگن کے درمیان کچھ مسائل ضرور رہے تھے جسے صرف کاجول ہی جانتی تھیں۔ کاجول نے میرے ساتھ دوستی کی 25 سالہ رفاقت کا بھرم نہیں رکھا۔ اگر وہ اپنے خاوند کو سپورٹ کرنا چاہتی تھی تو یہ اس کا حق تھا جسے میں تسلیم کرتا ہوں تاہم جو کچھ بھی ہوا کاجول کو اس پر معافی مانگنا چاہیے تھی۔

مزید :

تفریح -