وہ اشیاءجو کبھی جدید ترین تھیں

وہ اشیاءجو کبھی جدید ترین تھیں
وہ اشیاءجو کبھی جدید ترین تھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک ) عصر حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کے درمیان رہتے ہوئے یہ یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے کہ چند سال قبل 2005ءکے اوائل تک سمارٹ فون کا کوئی وجود ہی نہیں تھا، وائی فائے صرف چند ایک مقامات پر موجود ہوتا، انٹرنیٹ چلانے کے لئے گھر کا فون سیٹ بند کرنا پڑتا تھا۔ تو اس میں ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف ٹیکنالوجی کی ترقی کا ہی کمال نہیں بلکہ وقت بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عمومی طور پر انسان بھلکڑ واقع ہوا ہے، جو چیزیں 90ءکی دہائی میں جدید تصور کی جا رہی تھیں، آج انہیں پرانا اور مشکل سمجھ کر بھلا دیا گیا ہے، تو یہاں ہم آپ کو چند چیزوں کے بارے میں دوبارہ یاد کرواتے ہیں، جنہیں 25 سال سے بھی کم عرصہ گزرا ہے۔
ونڈوز 95: آپ کو یاد ہے کہ کسی وقت ونڈوز 95 سب سے زیادہ پیچیدہ لیکن بہترین کمپیوٹر سسٹم تصور کیا جاتا تھا۔
پاور رینجرز: یاد کریں! جب پاور رینجرز(امریکی ٹی وی سیریز کے کردار) کا نسلی اعتبار سے تصویری خاکہ بنایاگیا تھا حالاں کہ اس وقت یہ معاشرے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔
میکاﺅلے کیلکن: کیا آپ کو یاد ہے کہ معروف امریکی اداکارو گلوکار میکاﺅلے کیلکن ایک خوبصورت بچہ تھا اور اس کی ہوم الون آپ کی پسندیدہ ترین فلم تھی۔
فیس بک: یاد کریں! جب فیس بک صرف کالج کے طلبہ کے لئے تھی۔
فلاپی ڈسک: آپ کو یاد ہے کہ فلاپی ڈسک ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کا کبھی واحد بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھیں۔
CRT ٹی وی: کسی زمانے میں صرف پکچر ٹیوب والا ( Cathode ray tube) ٹی وی ہوا کرتا تھا۔
کیسٹ ٹیپ: کیا آپ کو یاد ہے کہ کبھی میوزک یا کوئی اور ریکارڈنگ سننے کے لئے کیسٹ ٹیپ کا استعمال کیا جاتا تھا۔
ورڈپیڈ: یاد کریں، جب ورڈ پیڈ کا فونٹ سب سے بھلا اور اچھا محسوس ہوتا تھا۔
ڈاک لفافے اور مہریں: کبھی کسی کو خط بھجوانے کے لئے کاغذ، لفافے اور مہر کی ضرورت ہوا کرتی تھی۔
اولڈ موبائل فون: آپ کویاد ہے، کبھی ایسا موبائل فون ہوا کرتا تھا، جس میں ٹچ سکرین تھی نہ اس میں انٹرنیٹ استعمال ہو سکتا تھا۔

مزید :

تفریح -