آج سے پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج سے پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے : ...
آج سے پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے ۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق منگل اور بدھ کے روز مکران اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان۔جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش اورپیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرمزید برفباری کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کے دوران کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم خیبرپختونخواہ: کالام، پٹن 03، چترال02، بلوچستان: دالبندین، کوئٹہ01، سندھ: شہید بینظیرآباد میں01 ملی میٹر بارش کالام1.5 انچ، استور0.6انچ، مالم جبہ0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محمد فاروق کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی09، پاراچنار منفی07، قلات، مالم جبہ، گوپس منفی06، استور، بگروٹ منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -