شہباز شریف کا فیصل آباد میں میٹرو بس،آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان

شہباز شریف کا فیصل آباد میں میٹرو بس،آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان
شہباز شریف کا فیصل آباد میں میٹرو بس،آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں میٹرو بس اور آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بلدیاتی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور،اسلام آباد اور ملتان کی طرح فیصل آباد میں بھی میٹرو بس بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے پشاور میں میٹرو بس منصوبہ بنا رہے ہی،میٹرو بس ضرور بناؤ مگر اسے جنگلہ بس مت کہنا،جنگلہ بس کہنا انسانیت کی توہین ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال قائم ہورہا ہے اور چلڈرن ہسپتال کیلئے مشینری منگوائی جارہی ہے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ماہر ڈاکٹر پاکستان بلانے کی بات کی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیصل آبادشہر کو تمام جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا اور جدید سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کیا جارہا ہے،زرعی پیکج سے کھاد کی قیمت کم ہوئی ہے اور کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا گیا ہے۔چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے،ملک میں کسی منصوبے میں 12 روپے تک نہیں بچائے گئے۔

مشال خان پر توہین اسلام کا الزام، یونیورسٹی سے معطلی کا نوٹیفکیش یونیورسٹی انتظامیہ نے نہیں جاری کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ جان کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

مزید :

فیصل آباد -