میڈیاہاﺅسز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت،پنجاب بھر میں پولیس اور انتظامیہ کو مراسلہ جاری

میڈیاہاﺅسز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت،پنجاب بھر میں پولیس اور ...
میڈیاہاﺅسز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت،پنجاب بھر میں پولیس اور انتظامیہ کو مراسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک)ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب بھرمیں میڈیاہاﺅسز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرنل سیکورٹی نے تمام ریجنل وضلعی پولیس سربراہان اورڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوایاکہ میڈیا ہاﺅسز پر ملک دشمن عناصر اپنی مذموم کارروائیاں کرسکتے ہیں،اس بارے اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں،اس لئے پولیس افسران سیکورٹی کیلئے ایس اوپی کے مطابق اقدامات اٹھائیں.

ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ

میڈیاہاﺅسز کی پرائیویٹ سیکورٹی کو ٹیکنیکل مدد مہیا کی جائے، سیکورٹی کی گاہے بگاہے چیکنگ کی جاتی رہے،جہاں سیکورٹی میں کمی نظرآئے توادارے کی انتظامیہ کو فی الفورتنبیہ کی جائے۔اگر اس کے باوجود سیکورٹی معاملات درست نہ کئے جانے کی صورتحال درپیش ہوتووزارت اطلاعات کو اطلاع دی جائے کہ وہ میڈیا ہاﺅسز کو سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کریں،ہوم ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں سیکورٹی اداروں کو لاپرواہی نہ برتنے کے احکامات دیئے ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -