الجزائر نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد بند کردی

الجزائر نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الجزائر (این این آئی)افریقی ملک الجزائر کی حکومت نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد یہ کہہ کر بند کرنے کا اعلان کیا ہے کہ ان ملکوں میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں الجزائر کا امن تباہ کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض پڑوسی ملکوں کی طرف سے بھی اپنے مخصوص مفادات کے حصول کے لیے الجزائر کے اندر مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کے وزیراعظم عبدالمالک سلال نے ایک بیان میں کہا کہ چار پڑوسی ملکوں لیبیا، نیجر، مالی اور مراکش سے متصل سرحدوں کی بندش کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ ایک تو پڑوسی ملکوں میں موجود دہشت گرد تنظیمیں الجزائر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ دوسرا یہ کہ پڑوسی ملک بھی اپنے مفادات کے حصول کے لیے الجزائر میں مداخلت کرتے ہیں۔الجزائر کی حکومت نے چار پڑوسی ملکوں سے متصل سرحد سیل کرتے ہوئے ان ممالک میں شہریوں کی آمد ورفت روک دی ہے جب کہ مشرقی سمت میں تیونس کی سرحد کو فی الحال کھلا رکھا گیا ہے۔الجزائری وزیراعظم عبدالمالک سلال نے ‘تمنراست‘ شہر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پڑوسی ملکوں سے سرحدوں کی بندش کے خلاف ہونیوالے احتجاج پر اپنا موقف بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیجر، مالی، مراکش اور لیبیا سے متصل سرحدیں اس لیے بند کی گئی ہیں تاکہ سرحد پار سے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جاسکے۔الجزائر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملکوں میں سرگر دہشت گرد گروپ جن میں مغرب الاسلامی کی القاعدہ، تحریک توحید وجہاد اور کئی دوسرے گروپ الجزائر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -