چینی یونیورسٹیز میں اردو اور فارسی پڑھانے کا اعلان

چینی یونیورسٹیز میں اردو اور فارسی پڑھانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) اب چینی طالب علم بھی اردو زبا ن سیکھیں۔چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور کی دو جامعات نے انڈر گریجویٹ نصاب میں اردو اور فارسی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔شی ہیزی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومچی میں واقع شی ہیزی یونیورسٹی اور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی بالترتیب اردو اور فارسی ڈپارٹمنٹ شروع کرنے اور ملک بھر سے ان شعبوں میں طالب علموں کے داخلے کا آغاز کرنے والی ہے۔پریس ریلیز کے مطابق فارسی اور اردو سیکھنے سے خطے میں تجارت کو فروغ حاصل ہوگا جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی . چینی اردو زبان سیکھ کر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ثمرات سمیٹ سکیں گے۔
اردو اور فارسی

مزید :

صفحہ اول -