بچوں کے اغوا کی کوشش پر 2 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے

بچوں کے اغوا کی کوشش پر 2 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنانے کے بعد ...
بچوں کے اغوا کی کوشش پر 2 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں نے بچوں کو اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق میر پور ماتھیلو بائی پاس کے قریب خاتون سمیت 3 افراد بچوں کو اغوا کرکے کار میں بٹھانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔ خاتون موقع سے فرار ہوگئی جبکہ دیگر 2 ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔شہریوں نے اغوا کاروں پر خوب ہاتھ صاف کیے جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید :

گھوٹکی -