گوادرمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

گوادرمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
گوادرمیں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (آئی این پی ) گوادر کے علاقے سربندر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوادر کے علاقے سربندرمیں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کرامدادی کارروائی شروع کی اور ملبے میں دبے تینوں افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ نعشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے بھی کردیا گیا ۔

 حکومت نے گوادر میں 3سو میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیدی

مزید :

گوادر -