افغانستان،نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک ،2 زخمی

افغانستان،نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک ،2 زخمی
افغانستان،نیٹو قافلے پر خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک ،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قندھار(این این آئی)جنوبی افغانستان میں نیٹو کے ایک قافلے پر خود کش بم حملے میں رومانیہ کا ایک جبکہ2 زخمی ہوگئے۔

برطانیہ کا معروف صحافی سری لنکا میں مگرمچھ کا نوالہ بن گیا
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ حملہ قندھار کے صوبائی دارالحکومت میں واقع فضائی اڈے کے قریب ہوا۔فضل باری برعلی نے بتایا کہ خودکش بم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی فوجی قافلے سے جا ٹکرائی جو معمول کے گشت پر تھی،دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلا ک اور 2شدید زخمی ہوگئے ۔طالبان ترجمان نے فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تباہ ہونے والی گاڑی میں7 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔ قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ہم ایک بار پھر نیٹوکو یاددہانی کرانا چاہتے ہیں کہ یہاں ان کے فوجی ہلاک ہوتے رہیں اورہمارا جہاد جاری رہے گا۔