طالبان کے امیرملافضل اللہ کی ہلاکت، خلیجی اخبار نے نیا دعویٰ کردیا

طالبان کے امیرملافضل اللہ کی ہلاکت، خلیجی اخبار نے نیا دعویٰ کردیا
طالبان کے امیرملافضل اللہ کی ہلاکت، خلیجی اخبار نے نیا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی فضائی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تردید کے بعد خلیجی اخبار’گلف نیوز‘ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ملافضل اللہ کی افغانستان میں ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔
اخبار نے لکھاکہ افغانستان کے اندر ایسا ف فورسز کی قیادت میں پاک فوج اور امریکی فوج کی مشترکہ فضائی کارروائی میں ملافضل اللہ ماراگیاہے جسے پاکستانی حکام نے بڑی کامیابی قراردیا۔
خلیجی جریدے نے اسلام آباد سے اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی خبر جلد عام کردی جائے گی اوراُس کی لاش بھی دکھائی جائے گی تاہم اخبار نے بھی اپنی رپورٹ میں سرکاری طورپر کوئی تصدیق شامل نہیں کی ۔
یادرہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں لیکن حکومت یا مسلح افواج کی طرف سے ایسی کسی بھی اطلاع کی تصدیق نہیں کی گئی اور لاتعلقی کااعلان کیاتھا۔ یہ چہ مگوئیاں سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ سے متعلق ایک اکاﺅنٹ سے شروع ہوئی تھیں لیکن وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاتھاکہ کوئی آفیشل اکاﺅنٹ ہی موجود نہیں ، کسی بھی اطلاع سے وزارت داخلہ کاکوئی تعلق نہیں ۔