وہ ملک جس نے امریکہ کی ناک کے نیچے سے 800 کروڑ روپے چرالئے، کونسا ملک ہے؟ نام جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

وہ ملک جس نے امریکہ کی ناک کے نیچے سے 800 کروڑ روپے چرالئے، کونسا ملک ہے؟ نام ...
وہ ملک جس نے امریکہ کی ناک کے نیچے سے 800 کروڑ روپے چرالئے، کونسا ملک ہے؟ نام جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک سائبر حملے میں ہیکرز نے امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک سے بنگلہ دیش کے 75ملین ڈالر (تقریباً 800 کروڑ روپے) چوری کر لیے تھے۔ امریکہ کی ناک کے نیچے سے اتنی بڑی رقم چوری ہو جانے کے واقعے کی تحقیقات میں اب ایک ایسے ملک کا نام سامنے آ رہا ہے کہ جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک شمالی کوریا ہے جس پر امریکہ نے عالمی پابندیاں عائد کرکے اس کے ذرائع آمدن مسدود کر رکھے ہیں۔ایف بی آئی واقعے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

’اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب جنگ ہوگی‘ امریکہ نے ایک اور بڑی جنگ شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی، بڑے ملک کو انتہائی خوفناک وارننگ دے ڈالی
رپورٹ کے مطابق بینک اکاﺅنٹ سے یہ رقم بیرون ممالک منتقل کی گئی تھی اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چینی ہیکرز تھے جنہوںنے شمالی کورین حکومت کے ایماءپر یہ واردات کی۔ انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت کے اکاﺅنٹ پر حملہ کیا اور اس کا صفایا کر دیا۔ امریکہ کے فیڈرل پراسیکیوٹرز ہیکرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رچرڈ لیجیٹ کا کہنا تھا کہ ”اگر اس واردات میں شمالی کوریا کا ملوث ہونا ثابت ہوجاتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ ایک قوم بینک ڈکیتیاں کر رہی ہے۔“