بحرین نے گرفتار عالم دین پر ایسا الزام لگادیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہنگامہ برپاہوگیا، ایک مرتبہ پھر ایران کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے

بحرین نے گرفتار عالم دین پر ایسا الزام لگادیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ...
بحرین نے گرفتار عالم دین پر ایسا الزام لگادیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا، ہنگامہ برپاہوگیا، ایک مرتبہ پھر ایران کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین میں شیعہ اکثریت کے روحانی پیشوا عیسیٰ قاسم کی گرفتاری پر اٹھنے والا طوفان ہی کچھ کم نہ تھا کہ اب حکومت نے ان پر مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات لگا کر پہلے سے لگی آگ کے شعلوں کو مزید بھڑکا دیا ہے۔
عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی شیعہ اکثریت کے روحانی پیشوا عیسیٰ قاسم پر اپنے پیروکاروں سے وصول کئے گئے عطیات کی خرد برد اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ان کی شہریت بھی منسوخ کی جاچکی ہے، جس کی وجہ بیرونی طاقتوں (جس کا اشارہ ایران کی جانب ہے) کے ساتھ ان کے تعلقات اور بحرین میں تشدد کو ہوا دینے کی کوششیں بتائی گئی ہیں۔

وہ اہم ترین ہتھیار جو بھارت کے پاس صرف ایک ہی تھا، وہ بھی ناکارہ ہوگیا، اب کم از کم 8 ماہ تک چین سے ذرا سا بھی پنگا نہ لے سکے گا کیونکہ۔۔۔
حکومتی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ عیسیٰ قاسم کے ایک خفیہ اکاﺅنٹ میں ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب پاکستانی روپے) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی ان کی متعدد جائیدادوں کے انکشاف کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عیسیٰ قاسم کا کہنا ہے کہ یہ رقم مذہبی ٹیکس خمس کی مد میں جمع کی گئی ہے جسے شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عام مسلمانوں کی فلاح کے لئے خرچ کیا جانا مقصود ہے، مگر حکام کا کہنا ہے کہ یہ بھاری رقم حکومتی اداروں اور خصوصاً ٹیکس جمع کرنے والے اداروں سے چھپائی گئی تھی۔ بحرینی حکومت کی جانب سے اس سے پہلے حزب مخالف کی سب سے بڑی شیعہ جماعت الوفاق کو بھی تحلیل کیا جاچکا ہے، جس کے بعد سے ایران کے ساتھ تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہیں۔