ٹرمپ”غریب “ ہوگئے، ایک سال میں اثاثوں میں80ارب روپے کی کمی

ٹرمپ”غریب “ ہوگئے، ایک سال میں اثاثوں میں80ارب روپے کی کمی
ٹرمپ”غریب “ ہوگئے، ایک سال میں اثاثوں میں80ارب روپے کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میگزین”فوربز“ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت کا تازہ تخمینہ پیش کیا ہے جس کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ایک سال کے دوران اسی کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔میگزین کے مطابق اس کمی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالی تین ارب ستر کروڑ امریکی ڈالر رہ گئی ہے۔ٹرمپ کی دولت میں کمی کی وجہ نیویارک میں زمین اور مکانات کی قیمتوں میں کمی ہے۔

پیر کے روز پہلے مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمت نے اپنی آمدن کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے ملک کی قیادت ایسے شخص کے ہاتھ میں ہو جو پیسے کے بارے میں خاطر خواہ علم رکھتا ہو۔اعدادو شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے نمائندوں کی طرح اپنے صدارتی اخراجات کے لیے ڈونرز پر منحصر نہیں اور وہ اپنی انتخابی مہم پر خود خرچ کرنے کے اہل ہیں۔اب تک انھوں نے پانچ کروڑ ڈالر کی رقم مہم پر خرچ کی ہے۔