بابری مسجد کیس : بھارتی عدالت نے ایل کے ایڈوانی سمیت 12ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

بابری مسجد کیس : بھارتی عدالت نے ایل کے ایڈوانی سمیت 12ملزمان کی ضمانتیں منظور ...
بابری مسجد کیس : بھارتی عدالت نے ایل کے ایڈوانی سمیت 12ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو(ڈیلی پاکستان آن لائن )لکھنو کی خصوصی عدالت نے بابری مسجد کی بے حرمتی کیس میں بی جے پی رہنما ایل کے ایڈوانی اور مرلی منوہر جوشی سمیت12 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

”ہندوستان ٹائمز“کے مطابق 1992ءمیں بابری مسجد کی شہادت کیس میں نامزد بی جے پی رہنماﺅں ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور یونین منسٹر اما بھارتی کو لکھنو کی خصوصی عدالت کے سمانے پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا جس کے بعد عدالت نے 12 ملزمان کی 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادیو نےکیس میں نامزد  بی جے پی رہنما وینے کتیار ، وشنو ہاری دالمیا اور ہندو معلم کو ذاتی طورپر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ۔