پائلٹ اغواء،ارد ن نے داعش کو سنگین ترین دھمکی دے دی

پائلٹ اغواء،ارد ن نے داعش کو سنگین ترین دھمکی دے دی
پائلٹ اغواء،ارد ن نے داعش کو سنگین ترین دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اومان (نیوز ڈیسک) داعش کی طرف سے گزشتہ 6 ماہ پکڑے گئے اردن کے پائلٹ کو ہلاک کرنے کی دھمکی کے بعد اردن نے بھی واضح کردیا ہے کہ اگرپائلٹ کو کچھ ہوا تو اردن کی قید میں موجود داعش کے تمام جنگجوﺅں کو پھانسی دے دی جائیگی۔
چھبیس سالہ پائلٹ معاذ الکساسبہ گزشتہ ماہ شام کی فضا میں محو پرواز تھے کہ ان کا F16 جنگی جہاز رقہ شہر میں داعش کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گرگیا داعش نے پائلٹ کو قید کرلیا تھا اور اس کے بدلے اردن کی قید میں موجود جنگجو ساجدہ الرشاوی اور اپنے دیگر ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :داعش کو جدید گاڑیاں کس نے دیں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
 داعش نے الرشاوی کی رہائی کیلئے ڈیڈلائن دے رکھی تھی جو گزشتہ روز (جمعہ) GMT 5:30PM پر ختم ہوگئی۔ اردن اور داعش کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات جاری ہیں۔ اگرچہ داعش کی طرف سے الرشاوی کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قیدی بنایا گیا پائلٹ زندہ ہے یا اسے ہلاک کردیا گیا ہے۔ اردن نے داعش سے مطالبہ کیا تھا کہ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے وہ ثابت کریں کہ پائلٹ زندہ ہے مگر تاحال داعش کی طرف سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد اردن نے داعش کے جنگجوﺅں کو پھانسی دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ الرشاوی کو اردن میں خود کش حملہ کرنے میں ناکامی کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا اور داعش الرشاوی کے علاوہ دیگر جنگجوﺅں کی رہائی میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے۔